English   /   Kannada   /   Nawayathi

سدارامیا نے ملک بھر میں گائے ذبیحہ پر پابندی کا کیا مطالبہ

share with us

بنگلورو 11 جنوری 2021 (فکروخبر نیوز/ ذرائع) کانگریس کے سینئر رہنما سدارامیا نے اتوار کے روز ہندوستان بھر میں گائے کے ذبیحہ پر مکمل پابندی اور گائے کے گوشت کی درآمد اور برآمد پر پابندی کا مطالبہ کیاہے۔ حال ہی میں کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے آرڈینسس کے اعلان کے بعد انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ریاستی معیشت پر اس طرح کے قوانین کے اثرات پر غور کیے بغیرہی بی جے پی جذباتی معاملات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ میں پورے ہندوستان میں مویشیوں کے ذبیحہ پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ کیرالہ، گوا کو کیوں چھوٹ دی گئی ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گائے کے گوشت کی درآمد اور برآمد پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والا گائے کا گوشت کھایا جاسکتا ہے۔ کیا بیرون ملک کی گائے ماتا  نہیں ہے؟ آسٹریلیائی، نیوزی لینڈ سے آنے والا بیف گو ماتا کا نہیں ہے۔ سدارمیا کے مطابق 10 سال بعد جب مویشی کی عمر ہوجاتی ہے تو وہ بوجھ بن جاتے ہیں۔ مرکزکے نئے فارم قوانین کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ پارٹی اس مسئلہ کو سڑکوں پر لے آئے گی اور 'جیل بھرو' تحریک بھی چلائے گی۔ 

ذرائع: آؤٹ لوک انڈیا کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا