English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیچ سمندر میں کشتی پر سلنڈر بلاسٹ، ایک شدید زخمی، گیارہ افراد کو ساحل تک پہنچانے میں کوسٹ گارڈ کامیاب 

share with us

منگلورو 11 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے کشتی کو آگ لگنے کا واقعہ  منگلورو پورٹ سے 140 ناٹیکل میل دوری پر پیش آیا ہے۔ کوسٹل سیکوریٹی فورسس کی کوششوں کے نتیجہ میں کشتی پر موجود گیارہ افراد کو ساحل پر لایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگے لگ گئی جس کے بعد ماہی گیروں نے واقعہ کے متعلق کوسٹ گارڈ کو آگاہ  کیا جس نے پٹرولنگ دو جہازوں سجیت اور سوجیت کو ماہی گیروں کی مدد کے لیے روانہ کیا اور کشتی کا پتہ لگانے کے لیے ڈور نیر ائیرکرافٹ کی بھی خدمات لی گئی۔ کوسٹ گارڈ کے دو جہازوں کی مدد سے گیارہ افراد کو ساحل پر لایا گیا ہے جن میں ایک شخص شدید زخمی ہے جس کو شہر کے وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے  اور دیگر کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا