English   /   Kannada   /   Nawayathi

مٹی کا تیل پینے کی وجہ سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق

share with us

منگلورو 11 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) چھوٹے بچے عموماً کسی بھی بوتل کو منھ میں لگالیتے ہیں وہ اس بات سے انجان ہوتے ہیں کہ اس میں رکھی چیز اس کے صحت کے مفید ہے یا مضر، والدین اور گھر کے دیگر افراد کو احتیاط کی ضرورت کی ہوتی ہے کہ بچوں کے سامنے ایسی چیزیں نہ رکھیں جس سے ان کی جان خطرہ میں پڑجائے۔  ہماری غفلت کی وجہ سے بچوں کی جان بھی چلی جاسکتی ہے۔

 منگلورو سے ایک غمناک خبر موصول ہوئی ہے جس کے مطابق ایک ڈیڑھ سالہ بچہ مٹی کا تیل پینےکی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ بچہ کی شناخت ادوما کے مقیم داس کے بیٹے ہریتک کی حیثیث سے کرلی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گھر میں بوتل میں محفوظ کرکے رکھا مٹی کا تیل ہریتک نے غلطی سے پی لیا لیکن اس کا پتہ اس وقت چلا جب بچہ بیمار ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ بچہ نے مٹی کا تیل پیا ہے کیونکہ اس کے قریب ہی مٹی کے تیل کی بوتل بھی بازیافت ہوئی ہے۔ بچہ کو ادوما کے ایک نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے منگلورو منتقل کیا گیا ہے لیکن تب تک بچہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا