English   /   Kannada   /   Nawayathi

اورنگ زیب لین کا نام بدلنے کی کوشش ،۱۱؍ افراد زیر حراست

share with us

:10؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)دہلی میں سنیچر کی صبح کچھ شر پسند عناصر کے ذریعہ ’اورنگ زیب لین‘ کا نام بدل کر ’گرو تیغ بہادر لین‘ رکھنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس  نے ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ صبح تقریباًساڑھے۵؍ بجے کا ہے جب راجدھانی کے مرکز میں واقع اورنگ زیب لین پر انوراگ بھارگو نامی شخص کی قیادت میں۱۱؍ لوگ جمع ہوئے اور وہ سبھی سڑک کے کنارے سائن بورڈ پر لکھے اورنگ زیب لین کی جگہ کاغذ پر تحریر ’گرو تیغ بہادر لین‘ کو چپکانے کی کوشش کرنے لگے۔ لیکن اس کی خبر کسی نے تغلق روڈ پر تعینات پولیس کو دے دی۔ پولیس  فوری طور پر اورنگ زیب لین پہنچی اور بھارگو سمیت۱۱؍ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
 میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پولیس کو جیسے ہی خبر ملی کہ کچھ لوگ اورنگ زیب لین  کے سائن بورڈ پر کچھ چپکا رہے ہیں، وہ پانچ منٹ کے اندر وہاں پہنچے اور متعددافراد کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ انوراگ بھارگو ہریانہ کے کرنال کا رہنے والا ہے اور پیشے سے وکیل ہے۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ این ڈی ایم سی کے سائن بورڈ پر گرو تیغ بہادر لین لکھا کاغذ چپکانا چاہتا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی پولیس  پہنچ گئی۔پولیس  حراست میں لیے گئے سبھی۱۱؍ افراد کو تغلق روڈ واقع پولیس  تھانہ میں رکھا گیا ہے جہاں سبھی ملزمین کےخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہاں قابل غور ہے کہ اورنگ زیب لین کو مسخ کرنے یا اس کا نام بدلنے کی کوشش پہلے بھی کئی مرتبہ شرپسندوں کے ذریعہ ہو چکی ہے۔ ایسے ماحول میں جب کہ شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کے مسلم ناموں کو کئی ریاستوں میں حکومتی سطح پر تبدیل کیا گیا ہے، ہندوتوا ذہنیت کے کچھ شرپسند افراد گلی اور محلہ سطح پر بھی ایسی کوششیں کئی بار کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا