English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار میں این آر سی لاگو نہیں کریں گے : نتیش کمار کا بیان

share with us

:10؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)بہار کی سیاست ایک مرتبہ پھر گرم ہو گئی ہے کیونکہ بہار کےوزیر اعلی نتیش کمار نے بیان دیا ہے کہ وہ بہار میں این آ ر سی لاگو نہیں کریں گے ۔این آر سی اور سی اے اے نتیش کی اقتدار میں ساتھی جماعت بی جے پی کا پسندیدہ مدا ہے۔ نتیش کا بیان اس وقت آیا ہے جب بی جے پی یہ اعلان کر چکی ہے کہ وہ مغربی بنگال میں این آر سی لاگو کرے گی اور اس کو وہ بڑا انتخابی مدا بنانے جا رہی ہے۔ مغربی بنگال کی انتخابی تیاریوں کے حساب سے بی جے پی کے لئے بڑ ا جھٹکاہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے یہ بیان ایسے ہی نہیں دے دیا ہے بلکہ وہ بی جے پی کے سخت رویہ سے پریشان ہیں ۔ اسمبلی انتخابات میں جنتا دل یو کی سیٹیں کم ہو گئیں اور بی جے پی دوسرے نمبر کی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے اس لئے بہار حکومت میں وزیر اعلی چاہے جنتا دل یو کے نتیش کمار ہوں لیکن بی جے پی کا رویہ اس بڑے بھائی والا ہے جو اپنی مرضی چلاتا ہے۔

دراصل نتیش کمار اس بات سے بھی ناراض ہیں کہ بی جے پی نے اس کے اروناچل اسمبلی کےارکان اسمبل کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا ۔ اس بات کو لے کر جنتا دل یو میں کافی ناراضگی ہے اور وہ سوال کر رہے ہیں کہ بی جے پی ان کی اتحادی پارٹی ہے یا مخالف پارٹی ہے۔

واضح رہے جہاں نتیش نے پارٹی کا نیا صدر بنا دیاہے وہیں بہار میں یہ باتیں بھی خوب زورشور سے چل رہی ہیں کہ بہار کی حکومت جلد ہی گرنے والی ہے اورتیجسوی کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل ہونے جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا