English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسٹریلیا کے ساتھ میچ کے دوران گیندباز محمد سراج کے ساتھ کی گئی بدتمیزی

share with us

:10؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)سڈنی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آج ایک مرتبہ پھر اسٹیڈئم میں موجود ناظرین نے بد تمیزی کی اور یہ اس میچ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے ۔ محمد سراج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز ہیں اور وہ آج جب باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے اس وقت اسٹیڈئم میں ان کے پیچھے موجود کچھ ناظرین نے ان کے خلاف نسل پرستانہ بیان دئے اور بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نےگالی گلوچ بھی کی۔

واضح رہے سراج نے جب امپائر سے اس کی شکایت کی تو انہوں نے ا س معاملہ کی اطلاع حفاظتی اہلکار کو دی اور میچ پندرہ منٹ تک رکا رہا ۔ حفاظتی اہلکار موقع پر گئے اور ان ناظرین کو اسٹیڈئم سے نکلنے کے لئے کہا ۔ واضح رہے یہ پورا ایک گروپ تھا جو پیچھے سے سراج پر نسل پرستانہ بیان دے کر ان کو ذہنی طور پر پریشان کر رہا تھا۔

ہندوستانی کرکٹ انتظامیہ ناظرین کے اس رویہ سے بہت سخت ناراض ہے اور ٹیم کے کوچ روی شاستری نے سلامتی کے ذمہ داران افسران سے تفصیل سے بات چیت کی اور ٹیم کے کپتان نے بھی امپائروں سے اس کی شکایت کی۔

حفاظتی اہلکار نے اس گروپ کو اسٹیڈئم سے باہر نکال دیا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا ۔ یہ واقعہ 85 ویں اوور میں پیش آیا اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ ناظرین شراب کے نشہ میں تھے ۔ کل جسپریت بمراہ اور سراج کے خلاف ایسی ہی بدتمیزیکی تھی۔آسٹریلیا میں یہ چلن بہت پرانا ہے اور یہ میزبان ٹیموں پر دباؤ بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ ہندوستانی ناظرین میں ان واقعات کو لے کر بے چینی بڑ ھ رہی ہےاور وہ چاہتے ہیں ہندوستانی ٹیم دورہ بیچ میں چھوڑ کر واپس آ جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا