English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگال میں اویسی پارٹی کے رہنما ٹی ایم سی میں ہوئے شامل

share with us

:10؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کو کل اس وقت ایک زبردست جھٹکا لگا جب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مغربی بنگال یونٹ کے قائم مقام صدر عبدالکلام نے ریاستی اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل پارٹی کے کئی کارکنان کے ہمراہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد پارٹی ہیڈ کوارٹر میں کلام نے کہا کہ کئی سالوں سے مغربی بنگال میں پُرامن ماحول رہا ہےمگر اب اس ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اب مذہب کے نام پر بنگال کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے میں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور ان کے حامی ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔ کلام نے کہا کہ اے آئی ایم آئی کو ماضی میں مغربی بنگال کی سیاست میں آنے کی کوشش کرنی چاہئے تھی اور اس وقت سیاست میں آنے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غیر ضروری طور پر ووٹ کاٹے جائیں گے ، جس کی ضرورت نہیں ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس سال ریاستی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں ، اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما انور پاشا اپنے ساتھیوں سمیت ترنمول میں شامل ہوئے تھے۔ پارٹی کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گزشتہ اتوار کو ریاست کا دورہ کیا تھا اور پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کی تھی۔

دوسری جانب مغربی بنگال ایم آئی ایم کے کنوینر محمد ضمیرالدین نے کہا ہے کہ بنگال میں ایم آئی ایم کی کوئی کمیٹی نہیں ہے ۔عبدالکلام پارٹی میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے ۔ان سے متعلق غلط دعوے کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پارٹی کمزور نہیں ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا