English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ‌ مستقل طور پر بند، ٹرمپ کی ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید

share with us

واشنگٹن :09؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع) ٹوئٹر انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کا ذاتی اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا، ٹرمپ نے ٹوئٹر کو ڈیموکریٹ اور بائیں بازو کے انتہاپسندوں کی سازباز قرار دےدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ذاتی اکاؤنٹ کی مستقل بندش پر ٹرمپ کی ٹوئٹر انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ٹوئٹر آزادانہ تقریر پر پابندی لگانے میں مزید آگے نکل گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مجھے، میرے ساڑھے سات کروڑ ووٹرز کو چپ کرانے کےلیے اکاؤنٹ کیا گیا، پیشگوئی کرچکا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میرا اکاؤنٹ ہٹایا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹوئٹر کمپنی سیکشن 230 کے حکومتی تحفے کے بنا زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیگر سائٹس سے بات چیت کررہے ہیں، جلد بڑا اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنا خود کا پلیٹ فارم تیار کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، ٹوئٹر آزادنہ تقریر سے متعلق نہیں ہے، ٹوئٹر پر بائیں بازو کے پلیٹ فارم کو فروغ دیا جاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹؤئٹر پر امریکی صدر کے باضابطہ اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں کہا کہ بائیں بازو کے پلیٹ فارم پر مکروہ ترین افراد کو بولنے کی آزادی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا