English   /   Kannada   /   Nawayathi

پنجاب سرحد سے ۶ پاکستانی نوجوان گرفتار، پوچھ تاچھ جاری

share with us

:09؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)سرکاری ذرائع کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس نے جمعہ کے روز پنجاب میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحدی علاقے سے چھ پاکستانی نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق تمام گرفتار شدہ افراد کی عمر20 سے 21 سال کے درمیان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شام کے تقریبا 5 بجے انہیں امرتسر کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

ان چھ نوجوانوں سے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ نادانستہ طور پر سرحد پر پہنچے ہیں یا ان کا اس کے پیچھے کوئی مقصد تھا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا