English   /   Kannada   /   Nawayathi

لداخ سے چینی فوجی حراست میں لیا گیا

share with us

:09؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)ہندوستانی فوج نے ہفتے کے روز حقیقی لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) کے نزدیک لداخ کے چشول علاقے سے ایک چینی فوجی کو حراست میں لیا ہے- یہ فوجی غلطی سے ایل اے سی عبور کر گیا تھا-
وزارت دفاع میں موجود ذرائع کے مطابق 'لداخ کے چشول سیکٹر سے آج صبح ایک چینی سپاہی کو زیر حراست لیا گیا۔ یہ سپاہی راستہ بھٹکنے کی وجہ سے غلطی سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوا تھا-'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس سپاہی کو آج شام یا کل بارڈر میٹنگ پوائنٹ کے راستے سے واپس بھیجا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام ضروری کارروائی اس وقت جاری ہے۔'
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں ہندوستانی فوج نے لداخ کے دمچوک علاقے سے ایک چینی فوجی جوان کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے پاس سے کئی اہم دستاویز بھی برآمد کیے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا