English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی سی سی سربراہ اجلاس ؛ امیرِ قطر بھی سعودیہ پہنچ گئے

share with us

05جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی بھی جی سی سی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے العلا پہنچ گئے ہیں جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مجلس تعاون برائے خلیجی عرب ممالک (Gulf Cooperation Council) کی سربراہ کانفرنس کا آغاز العلا میں ہوچکا ہے اور اس کانفرنس کی سب سے خاص بات قطر کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات بحال ہونا ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی وفد کے ہمراہ العلا پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا پُرتپاک استقبال ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا جب کہ کویت، عمان، بحرین اور اماراتی وفود پہلے ہی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

جی سی سی کانفرنس میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ، عمان کے نائب وزیر اعظم فہد بن محمود آل سعید اور کویت کے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اپنے اپنے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2017 میں سعودی عرب سمیت چھ عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردی میں سہولت کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے تاہم اب سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

 

ذرائع : ایکسپریس نیوز اردو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا