English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال : انتخابات سے قبل ٹی ایم سی بی جے پی کے مابین ٹکراو کی صورتحال ، بی جے پی کا مرکزی فورسز کی تعییناتی کا مطالبہ ،ٹی ایم سی کا پلٹ وار

share with us

 

:14 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)مغربی بنگال میں ٹی ایم سی اور بی جےپی  کے  درمیان الزام تراشیوں کا دور شدید تر ہوتا جارہاہے۔  بی جےپی لیڈر کیلا ش وجے ورگیہ نے جہاں ریاست میں  ابھی سے مرکزی سلامتی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے وہیں ٹی ایم سی  کے وزیر سبرتا مکھرجی نے الزام لگایاہے کہ بی  جے پی بنگال میں  اقتدار حاصل کرنے کیلئے اس قدر بے چین ہے کہ شکست کی صورت میں وہ ممتا بنرجی کا قتل بھی کرواسکتی ہے۔ 
وجے ورگیہ کا ممتا بنرجی پر حملہ
 یہ الزام لگاتے ہوئے کہ ممتا بنرجی ’’تشدد کے سہارے‘‘ اقتدار میں واپسی کی کوشش کررہی ہیں،  بی جےپی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے  مغربی بنگال میں فوری طور پر مرکزی سلامتی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔  واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اپریل مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں  جنہیں جیتنے   کیلئے بی جےپی ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ  بی جےپی  میں بنگال امور کے ذمہ دار ہیں۔پارٹی صدر جے پی نڈا  کے قافلے پر حملے کے بعد ریاستی حکومت کے خلاف مزید جارحانہ حکمت عملی اختیارکرتے ہوئے کیلاش وجے ورگیہ نے الزام لگایا ہے کہ’’ ممتا بنرجی جانتی ہیں کہ ان  کے پیروں تلے سے زمین کھسک  چکی ہے، اس لئے وہ ریاست میں تشدد کے سہارے دوبارہ اقتدا ر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ ابھی سے مغربی بنگال میں سینٹرل فورسیز کو تعینات کردیں تاکہ ریاست میں سیاسی تشدد اور دہشت کے موجودہ ماحول کا خاتمہ ہو۔‘‘
ٹی ایم سی کے وزیر کا بی جےپی پر الزام
 دوسری طرف ٹی ایم سی لیڈر اور بنگال سرکار کے وزیر سبرتا مکھرجی نے  الزام لگایا کہ بی جےپی کرائے کے لوگوں سے جرائم کرواکر ان کا الزام ٹی ایم سی پر عائد کررہی ہے۔ا ن کےمطابق زعفرانی پارٹی ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے اس قدر بے چین ہے کہ شکست کی صورت میں وہ ممتا بنرجی کے قتل کی سازش بھی رچ سکتی ہے۔ ۲۴؍ پرگنہ میں ایک سڑک کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا ہےکہ ’’وہ (بی جےپی) ممتا بنرجی کو ہٹانے کی سازش رچ رہے ہیں۔ اگر الیکشن میں وہ انہیں ہرانہیں پاتے توانہیں قتل کرنےکیلئے لوگوں کو لگاسکتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا