English   /   Kannada   /   Nawayathi

منی لانڈرنگ معاملہ میں سی ایف ائی کے قومی جنرل سکریٹری کی گرفتاری ، تنظیم نے گرفتاری کو غیر قانونی قراردیا

share with us

نئی دہلی:13 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی طلبا تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے قومی جنرل سکریٹری رؤف شریف کو منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے) کے سیکشن کے تحت گرفتار کیا ہے۔

طلبا تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے ای ڈی کی اس کارروائی کو متعصبانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ رؤف کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) ایک مجرمانہ قانون ہے جو افسران کو عارضی تحقیقات، تفتیش اور جرمانے لگانے کا اختیار دیتا ہے۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ معلومات شیئر کی ہیں کہ رؤف شریف کو آج کیرالہ کے تریویندرم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

طلبا تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ ’’بی جے پی کی منشا پر ای ڈی، سی اے اے-این آر سی مخالف مظاہروں کے سرگرم کارکنوں اور رہنماؤں کو دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

اپنے بیان میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے کہا ہے کہ ’’حکومت ان تمام طلبا، سماجی کارکنوں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہی ہے جنھوں نے سی اے اے مخالف مظاہروں میں سرگرم کردار ادا کیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پچھلے ہفتے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ملک بھر میں 26 مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے، جس میں اس تنظیم کے رہنماؤں کے گھروں کی تلاشی بھی شامل ہے۔

پی ایف آئی نے ان چھاپوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا