English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ کے شہرکے ایک گودام میں ہولناک دھماکا,متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

share with us

لندن: 03 دسمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)برطانیہ  کے شہر برسٹل کے ایک گودام میں ہولناک دھماکا ہوا ہے جس میں  متعدد افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  جنوب مغربی برطانیہ میں ایون ماؤتھ کے علاقے میں ہولناک دھماکا سنا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی فائر بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر متعدد افراد شدید زخمی ہیں اور متعدد ہلاکتوں کا امکان ہے۔ مقامی فائر بریگیڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم دھماکے کے اسباب اور اس میں ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے نزدیک موجود ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے دھماکے کی سمت میں پولیس کے ہیلی کاپٹر کو لاپتا افراد کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

اس کے مطابق گودام سے مماثلت رکھنے والی یہ عمارت فاضل پانی کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور ممکنہ طور پر دھماکا وہیں ہوا ہے۔ پولیس نے مذکورہ عمارت کی جانب جانے والے راسے بند کردیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا