English   /   Kannada   /   Nawayathi

آذربائیجان کو ملی بڑی کامیابی، صدر کا اہم اعلان

share with us

باکو:15اکتوبر2020(فکروخبر/ذرائع) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج نے مزید 8 دیہات آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیے ہیں، کاراباخ آذربائیجان کا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بتایا کہ ملکی فوج نے مزید آٹھ دیہات قابض فوج سے آزاد کرالیے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ پر نعرہ لکھا کہ آذربائیجان افواج زندہ باد، کارا باخ آذربائیجان کا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ تحصیل فضولی کے قارا داع لی، خاتون بولاق اور تحصیل ہوجا ویندی کے بولوتان، ملک جان لی، کیمرتوک، تیکے، تاع آسر دیہات کو آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔

خیال رہے وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے نگورنوکاراباخ ریجن کے تنازعے پر خونی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے متنازعہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بھاری گولہ کی جارہی ہے۔

چند روز قبل آذربائیجان کی افواج کی جانب سے نگورنوکاراباخ ریجن کے مزید سات علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا تھا بعد ازاں آذربائیجان کے صدر باقاعدہ شہر جبرائیل پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا