English   /   Kannada   /   Nawayathi

کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوا کمار پہنچے بھٹکل : کارکنان نے کیا خیر مقدم

share with us

بھٹکل28؍ نومبر 2020(فکروخبر نیوز)  کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوا کمار آج قریب سوا سات بجے بھٹکل شمس الدین سرکل پہنچنے جہاں کانگریسی کارکنان نے ان کا خیر مقدم کیا اور ان کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر انہوں نے بھٹکل میں کانگریس کو مستحکم کرنے کے لئے کام کرنے کی اپیل کی۔ 
تفصیلات کے مطابق ہوناور میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد ضلع اڈپی کی جانب جانے کے دوران ان کا قافلہ بھٹکل شمس الدین سرکل پر کچھ دیر کی لئے رکنے کی خبر کی جیسے ہی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بڑی تعداد میں لو گ شمس الدین سرکل پہنچے اور ان کا انتظار کرنے لگے۔ جیسے ہی وہ پہنچے تو  کار کے اندر بیٹھے بیٹھے ہی ان کی گلپوشی کی کوشش کی جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کار سے اترنے کو مناسب سمجھا۔ کار سے اترتے ہی ایک کے بعد ایک ہار انہیں پہنایا گیا۔ 
اس موقع پر کانگریس کارکنان سمیت مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے ذمہ داران اور میونسپل کے نو منتخب صدر جناب قاسمجی پرویز اور دیگر موجود تھے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا