English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : لبیک نوائط اسوسی ایشن جلد شروع کرنے جارہا ہے طلباء کے لیے کنڑا اسپیکنگ کورس

share with us

بھٹکل 26؍نومبر 2020(فکروخبرنیوز)ریاست کرناٹک میں سب سے زیادہ کنڑا زبان بولی جاتی ہے اور یہاں کی یہ ریاستی زبان ہونے کی وجہ سے جملہ محکموں کے اندر اس کو بولا اور لکھا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے اس کا سیکھنا نہایت ہی ضروری ہے۔ اس کے باوجود ہمارے معاشرے میں اس کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس طرح دینی چاہئے۔ ہمیں صرف حکومتی کام کاج کے لئے بلکہ دعوتِ دین کے عظیم مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اسے سیکھنا چاہیے تاکہ اللہ کی جانب سے عائدہ کردہ دعوتی ذمہ داری کو ہم ادا کرنے کی کوشش کریں۔

لبیک نوائط اسوسی ایشن نے بڑی عمر کے افراد کےلیے کنڑا زبان کے سیکھنے کا موقع فراہم کیا تھا جس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ دعوتی، معاشرتی اور معاشی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے اب ساتویں جماعت سے ڈگری تک کے طلباء کے لیے بھی کنڑا اسپیکنگ کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

لبیک کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ جو طلباء اس کورس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ کل بروز جمعہ بعد نماز عشاء لبیک نوائط آفس تشریف لائیں، ان سے مشورہ کے بعد آئندہ کے امور طئے کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کورس سے بھٹکل کے جملہ محلوں کے طلباء شرکت کرسکتے ہیں۔ 
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔۔۔

7080877864
9538579602

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا