English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : کابینہ میں ہوسکتی ہے توسیع

share with us

بنگلورو26 نومبر2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) اس بات کے قوی اشارے مل رہے ہیں کہ طویل انتظارکے بعد کابینہ کی توسیع جلد ہی ہوسکتی ہے۔ یہ اشارہ خود وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے دیا تھا۔ تاہم اس کی وجہ سے مختلف افواہیں بھی گردش کررہے ہیں۔

وزیر اعلی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی جس طرح بورڈوں اور کارپوریشنوں میں اچانک تقرری کرتے تھے، اس طرح ایم ٹی بی ناگراج، آر شنکر اور منیراتھنا کو شامل کرکے وزارت کی توسیع کا امکان ہے۔

 بدھ کے روز چامراج نگر ضلع کے کولگلیال میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک یا دو دن میں اپنی وزارت میں توسیع کرنے کا ارادہ ہے۔ اس بیان کے بعد بی جے پی کے اندر کھلبلی مچادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یدیورپا، تینوں وزرا کو شامل کرکے ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنے وعدے پورے کرنا چاہتے ہیں۔

پچھلے تین مہینوں کے دوران یدیورپا نے قومی رہنماؤں سے دو بار رابطہ کیا ہے، انہوں نے وزارت میں توسیع کے لئے ان کی منظوری دی۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے منظر عام پر آنے کے  بعد اس نے کابینہ میں توسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا