English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : کورونا رپورٹ میں اسپیلنگ کی غلطی کی وجہ سے مسافر کو روک دیا گیا

share with us

  منگلورو 23 نومبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) تھرتھ ہلی سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون مسافر جس کو ہفتہ 21 نومبر کو دبئی جانا تھا، کوویڈ 19 رپورٹ میں ان کے نام کے اسپیلنگ میں غلطی کی وجہ سے انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس خاتون کی کوویڈ۔19 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ کے زیر انتظام 'شیوموگا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز' میں اس نے کورونا ٹیسٹ کیا تھا۔ اس کے رشتہ داروں اور شموگا ضلع کے عہدیداروں کی طرف سے اس مسئلے کی وضاحت کے لئے بھی اجازت نہیں دی گئی ۔آخر کار منگلورو نجی اسپتال میں ایک اور ٹیسٹ سے کرنے کے وعدے کے ساتھ اسے  22 نومبر بروز اتوار کو سفر کی اجازت دی گئی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا