English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : سبھی طرح کے آف لائن کلاسس بند رکھنے کا جاری ہوا حکم

share with us

بھٹکل23؍ نومبر 2020 (فکروخبر نیوز) ڈگری کالج کی تعلیم شروع ہوتے ہی ملک کے بعض کالجوں میں کورونا کے مثبت واقعات رپورٹ ہونے کے بعد اب ملک کی مختلف ریاستوں میں شروع ہوئے تعلیمی سلسلہ کو روکنے پر غوروخوض شروع ہوچکا ہے۔ آج بعد عصر بھٹکل بی ای او نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سبھی طرح کے کلاسس تااطلاع ثانی بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سبھی طرح کے آف لائن کلاسس بند رکھنے کا حکم ہوا ہے البتہ آن لائن کلاسس بدستورجاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد  تقریباً آٹھ ماہ سے اسکوں اور کالجس بند تھے ۔ اب حکومت نے 17 نومبر سے ڈگری کالجس کو تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا حکم دیا ہے لیکن اب دوبارہ کورونا کے مثبت معاملات بڑھنے سے اس پر بھی روک لگائی جاسکتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا