English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن میں عوامی خدمات میں پیش پیش بھٹکل تنظیم اور دیگر اداروں کے ذمہ داروں کی شراوتی کونسل کی جانب سے کی گئی تہنیت 

share with us

بھٹکل 29/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  کورونا وائرس کے پیشِ نظر نافذ لاک ڈاؤن میں قوم وملت کی خدمت میں سرگرم مجلس اصلاح وتنظیم اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ذمہ داران کی شال پوشی کے لئے شراوتی کونسل کی جانب سے ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد ہوناور میں اتوار کے روز کیا گیا۔ کئی ذمہ داران کی شال پوشی کرتے ہوئے سماجی خدمات میں آگے بڑھنے والوں کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ شراوتی بیلٹ کی اہم شخصیت اور کنیرا مسلم خلیج کونسل کے نائب صدر جناب خواجہ ابکار نے شراوتی بیلٹ کے لئے ایمبولنس عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر شراوتی کونسل کے سکریٹری جناب مظفر سرلگی نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے پیشِ نظر نافذ لاک ڈاؤن میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ جب لوگوں کو گھروں سے باہر جانے کے لئے دشواریاں پیش آرہی تھیں ایسے میں لوگوں کی خدمت کے لیے آگے آنا بہت بڑی بات ہے۔ تنظیم نے شراوتی بیلٹ میں راشن کی تقسیم کے لئے کافی جدوجہد کی ہے اورو ہاں کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے ضرورتمندوں تک اشیائے خوردونوش پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح تنظیم نے دیگر اداروں کے تعاون سے کوویڈ سینٹر قائم کرکے علاج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں جس سے شراوتی بیلٹ کے کئی احباب فائدہ اٹھاچکے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ کورونا کا خوف لوگوں کی دلوں سے ختم ہوگیا ہے اور لوگ اب علاج کے لئے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

  انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن منیری نے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ دبئی میں پھنسے افراد کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے اپنی عظیم خدمات انجام دیں ہیں۔ ملک لوٹنے والے ان افراد میں شراوتی بیلٹ سے تعلق رکھنے والے احباب بھی موجود تھے۔
    دیگر اداروں میں کنیرا مسلم خلیج کونسل، اترا کنڑا مسلم یونائٹیڈ فورم وغیرہ قابلِ ذکر ہیں جنہوں نے ان حالات میں قوم کا ساتھ دیا۔ اسی طرح شراوتی بیلٹ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد جن میں بالخصوص جناب خلیل صاحب شیخ وغیرہ ہیں راشن تقسیم کرنے میں پیش پیش رہے۔ علاوہ ازیں مقامی ہیلتھ افسران، تحصیلدار اور محکمہئ پولیس نے بھی عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

  جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش رہے۔ اسی طرح شراوتی بیلٹ کے جملہ جماعتوں اور شراوتی کونسل نے بھی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد کی۔ کورنٹائن سے لے کر اب دبئی واپس جانے کے لئے عوام کی رہنمائی میں پیش پیش ہیں۔ 
    اس موقع پر شراوتی کونسل کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ اراکین اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا