English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  دکانوں کے لائسنس کی تجدید کا مسئلہ، تاجروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کیا میمورنڈم 

share with us


بھٹکل 21 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز)  شہر میں لائنسنس کی تجدید نہ کرنے کی وجوہات کو بنیاد بناکر اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیہ کے ذمہ داران کی جانب سے دکانوں کو بند کرانے کے اقدامات سے تاجر حضرات ناخوش ہیں۔گزشتہ دنوں موقع پر پہنچے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے ہی بعض تاجروں نے دکانوں کوبند کرانے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تاجر حضرات کے ساتھ اسے ناانصافی قرار دیا تھا۔

  اس واقعہ کے بعد سے تاجرحضرات نے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعہ انجام دی گئی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے آج ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں مستقبل میں اس طرح کے اقدامات نہ کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔

  میمورنڈم میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ آپ کی کارروائی کی وجہ سے تاجروں میں خوف پایا جارہا ہے۔ تاجروں کا ماننا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے دکانیں کھلنے کے بعد اس طرح کا کاروبار نہیں ہورہا ہے جو اس سے قبل تھا۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہر تاجر پریشان ہے، انہیں کرایہ دینے کے لئے مشکلات پیش آرہی ہے، ایسے میں لائنسنس کی تجدید کو لے کر اس طرح کے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تو آئندہ تاجروں کو بڑا گھاٹا ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسران انہیں مہلت دیتے اورحالات کو دیکھتے ہوئے نرم رویہ اختیار کرتے لیکن ان اقدامات سے انہوں نے تاجروں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

  یاد رہے کہ لائسنس کی تجدید کے لئے بلدیہ کی جانب سے نوٹس بھی بھیجے گئے تھے جس کے بعد ہی یہ کارروائی ہوئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا