English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے ادارہ ادبِ اطفال کے تحت منعقدہ مصوری کے مسابقہ میں پہلے انعام کا حقدار بنا ایک غیر مسلم لڑکا 

share with us

بھٹکل 21 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز)  ادارہ ادبِ اطفال کے زیر اہتمام لاک ڈاؤن کی مناسبت سے مختلف مسابقے منعقد کئے گئے تھے جن میں ایک اہم مسابقہ مصوری (ڈرائنگ) کا تھا جس میں 108 لڑکوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی قسمت آزمائی، دلچسپ بات یہ رہی ہے کہ اس مسابقہ میں کئی ایک غیر مسلم لڑکوں نے بھی حصہ لیا۔

   فکروخبر کے مطابق اس مسابقہ میں بھٹکل سمیت مرڈیشور، منکی، بیندور اور شیرور کے لڑکوں نے حصہ لیتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا جس میں اول مقام بیندور سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے حاصل کیا 

۔ آج ادبِ اطفال کے دفتر میں مسابقہئ مصوری کے تقسیمش انعامات کی نشست منعقد کی گئی جس میں بیندور سے تعلق رکھنے والے ایک غیر مسلم لڑکے ملن نے پہلا مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس انعامی مسابقہ میں پہلا انعام حاصل کرنے پر بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے مسابقوں میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  لڑکے نے کے والد بینے نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسابقوں سے لڑکوں کو ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ میرے بیٹے کے اس انعامی مسابقہ پر مجھے جس قدر خوشی محسوس ہورہی ہے اس کا اظہار نہیں کرسکتا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یہاں آکر مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی اور آئندہ بھی اس طرح کے مسابقہ ادارے کی جانب سے منعقد کئے جاتے رہیں تو میرے بیٹے کو میں ضرور اس کا حصہ بناؤں گا۔ 
اس موقع ماہنامہ پھول کے مدیر مولانا عبداللہ دامداابو ندوی نے ادارہ کا مختصراً تعارف ان کے سامنے بیان کیا اور سینئر صحافی جناب رضا مانوی نے کنڑا زبان میں اس ادارہ کے مقاصد بیان کئے۔ شیرور سے تعلق رکھنے والے مولانا موسیٰ گھارو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 
یاد رہے کہ ادارہ ادبِ اطفال کی جانب سے کرافٹ ،  میں کیا بنوں گا؟ ،  تکبیر ،  دعائے یونس اور درود شریف کے عنوانات کے تحت مختلف کامیاب مسابقے منعقد کئے جاچکے ہیں جن میں ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی۔

اس موقع پر مولانا ارشاد افریکہ ندوی اورادارہ کے ذمہ داران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا