English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادکےدوران زخمیوں کوقومی ترانہ پڑھنے پرمجبور کرنےوالے پولیس اہلکاروں سے پوچھ تاچھ

share with us

:09ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) دہلی فسادات کے دوران زخمی مسلم نوجوانوں کو، جو سڑک پر پڑے  درد سے کراہ رہےتھے،  قومی ترانہ اور وندے ماترم  پڑھنے پر مجبور کرنے والے پولیس اہلکاروں سے بالآخر دہلی پولیس کےکرائم برانچ نےپوچھ تاچھ کی ہے۔ یہ اطلاع انڈین ایکسپرس  کے رپورٹر مہندر سنگھ منرال نے دی ہے۔
 یاد رہےکہ  ۲۵؍ فروری ۲۰۲۰ء کو منظر عام پر آنے والےاس ویڈیو میں مسلم نوجوانوں کو سڑک پر پڑے درد سے کراہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود پولیس اہلکار ان کی مدد کرنےکے بجائے انہیں وندے ماترم اور قومی ترانہ پڑھنے  کا حکم دیتےہوئے وقفےوقفے   سے انہیں اپنے ڈنڈےسےمارتےہوئےبھی نظر  آتےہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے ان نوجوانوں میں سے۲۴؍ سالہ فیضان بعد میں  زخموں  کی تاب نہ لاکر چل بسا۔  ویڈیو کے منظر عام پر آنےکے بعد سےفساد میں دہلی پولیس کے رول پر مزید شدت سے آوازیں اٹھنے لگی تھیں۔ 
  مذکورہ پولیس اہلکاروں سےپوچھ تاچھ فیضان  کی موت کے سلسلےمیں جاری جانچ   کے دوران عمل میں آئی ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر  بھجن پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔  ویڈیو میںنظر آرہےدیگر ۲؍ زخمیوں  کے اہل خانہ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا ہےکہ مذکورہ ویڈیو کردم پوری میں ۲۴ ؍ فروری کو بنایاگیاتھا۔ فیضان  جو کردم پوری کا ہی رہنے والاتھا نے ایل این جے پی اسپتال میں  دم توڑ دیاتھا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کشور سنگھ کے مطابق’’فیضان کو ۲۵؍ فروری کو نیورو سرجری وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ ۳؍ دن بعد چل بسا۔ اسے گولی لگی تھی اوراس کی حالت نازک تھی۔  مذکورہ واقعہ کا ویڈیو بھی ایک پولیس اہلکار  نے ہی بنایاتھا۔ البتہ کرائم برانچ کو تھوڑی دور سے ریکارڈ کئے گئے ایک دوسرےویڈیو سے جانچ میں مدد ملی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا