English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا: ںسمندر میں چناو ریلی کے دوران تناؤ

share with us

واشنگٹن:07ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے نکالی جانے والی بوٹ ریلی کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد کشتیاں ڈوب گئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں جھیل ٹریوس میں پیش آیا، ٹرمپ سے اظہارِیکجہتی کے لیے بوٹ پریڈ میں درجنوں کشتیاں شریک تھیں، امریکی صدر کے حمایتی کشتیوں میں سوار ہوکر ٹرمپ کے حق میں نعرے بازی بھی کررہے تھے۔

ریلی میں شامل شہری رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدر کو سپورٹ اور ووٹ دینے کا عزم بھی ظاہر کررہے تھے کہ اچانک کئی بوٹس پانی میں ڈوب گئے۔

ترجمان کاؤنٹی شیریف کا کہنا ہے کہ کشتیاں ڈوبنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں، واقعے میں تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، ایونٹ منتظمین کے مطابق بوٹ ریلی میں 2ہزار افراد کی شرکت طے کی گئی تھی۔

متعلقہ اداروں نے کشتی ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا