English   /   Kannada   /   Nawayathi

موبائیل فون آخر کتنے بچوں کی جان لے گا ! پڑھیے یہ واقعہ اور اپنے بچوں کی فکر کریں !

share with us

واشنگٹن:07ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) امریکا میں ویڈیو شیئر ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ویڈیو چیلنج نے 15 سالہ لڑکی کی جان لے لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اکلاہوما میں 15 سالہ لڑکی چلوئے فلپس نے ٹک ٹاک ویڈیو چیلنج کو پورا کرنے کے دوران موت کی وادی میں چلی گئی۔

فلوئے فلپس کی موت 21 اگست کو ہوگئی تھی، لڑکی کے اہلخانہ نے دوسرے خاندانوں کو خبردار کرنے کے لیے سانحہ کا ذکر کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک چیلنج کو پورا کرنے کے لیے فلپس نے نہ چاہتے ہوئے زائد الرجی کی دوائیں لے لیں اور یہی اس کی موت کا سبب بنیں۔

دی سن کے مطابق اوکلاہوما ریاست ہائے متحدہ کی رہائشی فلپس کی خالہ جینیٹ سیسی لیزر نے فیس بک پر تنبیہ پوسٹ کی اور نوجوان بچوں کے اہلخانہ کو ٹک ٹاک کے بارے میں خبردار کیا۔

لیزر نے لکھا کہ ’اپنے بچوں پر نظر رکھیں بصورت دیگر اس ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کا استعمال آپ کے پیاروں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں دیکھنا چاہوں گی کہ جس کرب سے ہم گزرے ہیں وہی پہاڑ کسی اور خاندان کے اوپر ٹوٹے۔

لیزر نے کہا کہ بچے تو بچے ہی ہوتے ہیں وہ دوسرے شخص کو جو کرتا ہوا دیکھتے ہیں اسی کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمیں انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ان کے لیے صحیح کیا اور غلط کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا