English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریلی میں ہجومی تشدد میں بے قصور نوجوان کی موت،پولیس کی ناکامی:عزیز پاشاہ

share with us

:06ستمبر 2020(انقلاب)ممتاز کمیونسٹ رہنما جناب سید عزیز پاشاہ نے اترپردیش کے شہر بریلی میں فرقہ پرستوں کے ہاتھوں ایک بے قصورنوجوان کی ہجومی تشدد میں موت اور پھر ریاستی پولیس کی ناکامی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس کو یوگی حکومت کی غیر ذمہ داری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کرناٹک میں ایک مخصوص طبقہ کو مشتعل کرتے ہوئے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کے لئے یدی یورپا حکومت ذمہ دار ہے، اسی طرح ان ریاستوں کے نامناسب اقدامات پر قابو پانے میں مرکزی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت انحطاط سے گذررہی ہے،بے روزگاری میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ایسے مسائل پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ایک مخصوص طبقہ کے خلاف کارروائی کو تیز کرتے ہوئے ملک کے باعزت شہریوں میں تشویش پیدا کی گئی ہے۔عزیز پاشاہ نے کہاکہ وہ دس برس تک کرناٹک میں کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی امور کے انچارج رہ چکے ہیں،اس بات کو یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بنگالورو کے واقعات ان فرقہ پرستوں کی کارستانی ہے جو کانگریس حکومت کے زوال کے منتظر تھے۔

  عزیز پاشاہ جو آل انڈیا تنظیم انصاف کے قومی صدر بھی ہیں نے اس خصوص میں جامع جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔یہ کمیٹی سید ولی اللہ قادری سابق صدر آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی قیادت میں رپورٹ تیار کرے گی۔اس کمیٹی میں شیو راج، مولاملا، سینئر صحیفہ نگار سید حمید الدین محمود بھی رکن کے طورپر شامل رہیں گے۔

  انصاف کی اس رپورٹ کو قومی سطح کے پلیٹ فارمس پر موضوع بحث بنایاجائے گا۔ساتھ ہی عوام کو بی جے پی کی غلط حکمت عملی کو عوام کے سامنے لایاجائے گا۔

  انہوں نے کہاکہ یدی یورپا حکومت اپنی جماعت  کے جرائم پیشہ سیاست دانوں سے اس قدر خائف ہیں اور دباو میں ہیں کہ ا س نے ان پر عائد کئے گئے فوجداری معاملات سے دستبردار ہونے کی پیشکش کی ہے۔

 عزیز پاشاہ نے مطالبہ کیا کہ بنگالورو شہر میں گرفتار معصوم اور بے قصور افراد کو فوری طورپر رہا کیاجائے اور تمام غیر جانبدار جماعتوں و تنظیموں کے علاوہ انسانی حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیموں کو آگے آنا چاہئے کیونکہ ملک میں  داخلی ابتر صورتحال دنیا بھر میں رسوائی کا سبب بن گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا