English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا محمد ایوب ندوی بھٹکلی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کیا تعزیت کا اظہار

share with us

عزیزم مولوی محمد ایوب صاحب ندوی وبرادران عزیزا سلمہم اللہ تعالیٰ 
وفقہم لما یحبہ ویرضاہ وأعظم اجرکم علی وفاۃ والدتکم الجلیلۃ غفر اللہ لہا ورحمہا رحمۃ واسعۃ. 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
امید ہے کہ آپ سب حضرات بصحت وعافیت ہوں گے۔ 
کل عزیز ی مولوی ابوبکر صدیق ندوی سلمہ کے فون سے یہ رنج دہ خبر ملی کہ والدہ صاحبہ نہیں رہیں۔ انا للہ وانا راجعون۔ ان للہ ما أخذ ولہ ما أعطیٰ وکل شیئی عندہ بأجل مسمّی 
    یہ بات اپنی جگہ صحیح ہے کہ سایہ پدری اور سایہ مادری دونوں کا کوئی بدل نہیں۔ عمر کے جس مرحلہ میں بھی اس سانحہ سے گذرنا پڑے وہ زندگی کی بڑی آزمائش اور بڑا صبر آزما مرحلہ ہوتا ہے۔ رہ رہ یہ بات بھی پریشان کرتی ہے کہ خدمت کا حق ادا نہیں ہوسکا لیکن اللہ نے جو بھی کرایا اس کو فضل جان کر شکر گزار ہونا چاہیے۔ پھر والدین کے لئے اولاد بہترین صدقہئ جاریہ ہے اور آپ سب بھائی بہن اور ان کی اولاد ایسے خیر کے کاموں میں لگے ہیں جو ان کے مرتبہ کی بلندی کا بڑا ذریعہ ہوں گے اور آپ حضرات کے لئے مزید حسن ِ سلوک کا یہ موقع قائم ہے کہ حدیث میں آتا ہے ”ان من ابر البر أن یصل الرجل أھل وُدّ أبیہ بعد أن یولی“ اس میں وفات کے بعد حسن سلوک کا بہترین طریقہ بتایا گیا ہے اور والد کے ساتھ والدہ اس میں بدرجہئ اولیٰ داخل ہے۔ والدہ مرحومہ کی قابلِ رشک ایمان ویقین اور صبر واستقامت والی زندگی تھی۔ پھر آپ حضرات کی تربیت ان کے لئے آخرت کا بڑا خزانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ بڑے مرتبہ ودرجات سے نوازے۔  
    گھر کے سبھی حضرات کو تعزیت پیش فرمادیں۔ خصوصاً مولوی زکریا، مولوی یونس، مولوی یحییٰ سلمھم کو۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آمین۔ 
والسلام 
(حضرت مولانا)  محمد رابع حسنی ندوی  (مدظلہ العالی)  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا