English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس ایس ایل سی کے نتائج کے کل اعلان کی خبر میں کوئی سچائی نہیں :  وزیر تعلیم سریش کمار 

share with us

بنگلورو 06/ اگست 2020(فکروخبر نیوز،کنڑا سے ترجمہ)  کرناٹک میں ایس ایس ایل سی کے نتائج کے اعلان کی خبریں آنے کے بعد طلباء اور والدین کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں تھیں لیکن اب آنے والی خبر نے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ وزیر تعلیم سریش کمار نے واضح کردیا ہے کہ ایس ایس ایل سی کے نتائج کے کل اعلان کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک نتائج کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ سریش کمار نے ہی اعلان کیا تھا کہ ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان اگست کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا۔ 
ملحوظ رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایس ایس ایل سی کے امتحان ملتوی کردیئے تھے لیکن جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی تو مخالفتوں کے باوجود وزیر تعلیم نے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا اعلان کیا گیا ہے اور طلباء نے پوری احتیاطی تدابیر کے ساتھ امتحان لکھا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا