English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوکیدار جی! اب تو رافیل کی قیمت بتادو : دگ وجے سنگھ کا مودی حکومت پر نشانہ

share with us

:29جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے بدھ کو ٹوئٹ کر کے کہاکہ' ایک رافیل کی قیمت کانگریس پارٹی نے 746 کروڑ روپے طے کی تھی، لیکن چوکیدار صاحب کئی بار پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر مطالبہ کرنے کے باوجود آج تک ایک رافیل کتنے میں خریدہ ہے، بتانے سے بچ رہےہیں۔ کیونکہ چوکیدار جی کی چوری پکڑی جائے گی چوکیدارجی اب تو اس کی قیمت بتا دیں'۔

انہوں نے کہاکہ' سنہ 2019 کے عام انتخابات میں رافیل کی قیمت کا مسئلہ کانگریس نے زور و شور سے اٹھایا تھا۔یہاں تک کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی پہنچا تھا'۔

کانگریس رکن پارلیمان نے کہاکہ 'آخر رافیل فائٹر پلین آگیا۔126 رافیل خریدنے کے لئے کانگریس کی قیادت میں ترقی پسند اتحاد نے 2012 میں فیصلہ کیا تھا اور 18 رافیل کو چھوڑ کر باقی بھارتی حکومت کی ہندوستانی ایرونوٹکس لیمیٹیڈ میں بنانے کا التزام تھا۔یہ بھارت کے خودمختار ہونے کا ثبوت تھا۔ایک رافیل کی قیمت 746 کروڑ طے کی گئی تھی'۔
دگ وجے سنگھ نے مزید یہ بھی لکھا کہ 'مودی حکومت آنے کے بعد فرانس کے ساتھ مودی جی نے بغیر وزارت دفاع اور خزانہ اور کابینہ کمیٹی کی منظوری کے نیا معاہدہ کرلیا اور ہندوستان ایرونوٹکس لیمیٹیڈ کا حق مار کر نجی کمپنی کو دینے کا معاہدہ کرلیا۔قومی سلامتی کی اندیکھی کرکے 126 رافیل خریدنے کے بجائے صرف 36 خریدنے کا فیصلہ کیا'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا