English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر میں 4G کی بحالی: توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 7 اگست تک ملتوی

share with us

:28جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)ایک طرف ہندوستان میں کورونا وبا نے اپنی تباہی مچائی ہوئی ہے، اور دوسری طرف رام مندر تعمیر کو لے کر آئندہ 5 اگست کو بھومی پوجن کا پروگرام منعقد ہونے والا ہے جس کو لے کر تنازعہ شروع ہو چکا ہے۔ ہندوؤں کا ایک طبقہ چاہتا ہے کہ رام مندر تعمیر کا آغاز پورے دھوم دھام کے ساتھ ہو، اور ایک طبقہ کا کہنا ہے کہ کورونا بحران میں رام مندر تعمیر کے لیے بھومی پوجن کرانا مناسب نہیں۔ اس درمیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ جسکور مینا نے ایک عجیب بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "رام مندر تعمیر ہوتے ہی ہندوستان سے کورونا وائرس بھاگ جائے گا۔"

راجستھان کی دوسہ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ جسکور مینا نے یہ بیان میڈیا کے سامنے رام مندر تعمیر کے لیے ہونے والی بھومی پوجن پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہم تو روحانی قوت کے پجاری ہیں۔ روحانی طاقت کے حساب سے ہی چلتے ہیں۔ ایودھیا میں رام مندر بنتے ہی کورونا ملک سے بھاگ جائے گا۔" ساتھ ہی جسکور نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ "سالوں کا انتظار ختم ہونے جا رہا ہے۔ ایسے میں 5 اگست کو ہم سب خوشیاں منائیں گے، گھروں میں دیا جلائیں گے اور مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔"

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مدھیہ پردیش اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے بھی رام مندر تعمیر کو لے کر کچھ ایسا ہی عجیب و غریب بیان دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ "کورونا وبا کا خاتمہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کی شروعات کے ساتھ ہوگا۔ اس وقت راکشش کا وَدھ کرنے کے لیے بھگوان رام کا جنم ہوا تھا، اس لیے 5 تاریخ کو جیسے ہی رام مندر تعمیر کا کام شروع ہوگا، کورونا جیسی وبا کا خاتمہ بھی شروع ہو جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا