English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے میں حکومت اور راج بھون میں ٹکراؤ

share with us

:27جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں اسمبلی اجلاس بلانے کے مسئلےپر ریاستی حکوت اور راج بھون میں ٹکراؤ ہوگیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریاستی کابینہ کے ذریعہ اجلاس بلانے کی تجویز کی فائل راج بھون نے پارلیمانی امور کے محخمے کو واپس بھیج دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ راج بھون نے حکومت سے اور بھی کچھ معلومات طلب کی ہیں۔ریاست میں وزیراعلی اشوک گہلوت  اپنی حکومت کے پاس اکثریت کے دعوے کے ساتھ اجلاس بلانے پر بضد ہیں لیکن راج بھون سےاس کی منظوری نہیں مل پائی ہے۔
کانگریس نے دباؤ بنانے کےلئے راجستھان کو چھوڑ کر ملک کے سبھی راج بھونوں  کا محاصرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ راشٹر پتی بھون تک جانے کی وارننگ دی ہے۔اجلاس ن بلانے پر وزیراعلی اشوک گہلوت کی قیات میں ارکان اسمبلی نے راج بھون کے سامنے جمعہ کو دھرنا بھی دیا تھا۔اس کے بعد گورنر  نے چھ نقائط پر کابینہ کی میٹنگ میں غور کر اطلاع دینے پر اجلاس بلانے کی یقین دہانی کی تھی۔
اس مسئلے پر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی) اور کانگریس کا الزام تراشی کا دور بھی چل رہا ہے۔اس سے پہلے وہپ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ دئے گئے نوٹس پر نائب وزیراعلی کے عہدے سے برطرف سچن پائلٹ سمیت 19 ارکان اسمبلی کو ہائی کورٹ نے راحت دیتے ہوئے حالات برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔اسمبلی اسپیکر  نے ان کے ذریعہ دئے گئے نوٹس پر ہائی کورٹ کے ذریعہ سماعت کرنے کے معاملے کو آئینی تنظیم پر حملہ بتاتے ہوئے ہائی کورٹ میں چیلنج  کیا تھا اور سماعت پر روک کی اپیل کی تھی۔
سپریم کورٹ نے وہپ  معاملے کی سماعت کےلئے نچلی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد آج سماعت کے حکم دئے تھے جس پر آج سماعت ہوگی۔بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کے چھ  ارکان اسمبلی کے کانگریس میں جانے کے معاملے کی بی جےپی رکن اسمبلی مدن دلاور کی عرضی کو اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ نامنظور کرنے کے بعد یہ معاملہ بھی عدالت میں پہنچ گیا ہے اور ہائی کورٹ  میں اس معاملے کی آج سماعت ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا