English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام - بہار میں سیلاب کی صورتحال سنگین

share with us

آسام اور بہار میں سیلاب نے لوگوں کی زندگی درہم برہم کر دی ہے۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست آسام میں اب تک سیلاب سے 2476431 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 102 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بہار کے 11 اضلاع میں 1495132 کی آبادی سیلاب سے متاثر ہے اور 136464 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ یہاں سیلاب سے کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی باقاعدہ سیلاب کی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب سے ریاست میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جس کی وجہ سے سیلاب سے متعلقہ واقعات میں 102 افراد ہلاک اور 26 مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ ریاست میں 24.76 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ گوالپارہ میں 4.7 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اتوار کے روز آسام کے وزیر اعلی سربانند سونوال سے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے بات کی اور انہیں ریاست میں سیلاب سے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور معمول کی بحالی کے لئے مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

بہار کے 11 اضلاع میں 1495132 افراد کی آبادی سیلاب سے متاثر ہے اور 136464 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ یہاں سیلاب سے کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ضلع دربھنگہ میں 12 بلاکس کی 131 پنچایتوں کی 536846 آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ آبی وسائل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے باگمتی، بوڈھی گنڈک ، کملا بلان ، لال بکیا ، پُنپُن ، ادھوارہ ، کھیروئی ، مہانندا اور گھاگرا اب بھی مختلف مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔

بہار کے ان سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں انجام دینے کے لیے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی کل 25 ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔

آج بھی سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ فوڈ پیکٹ گرائے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا