English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانپور پولس کا کارنامہ : ماسک نہ پہننے پر بگری کی گرفتاری

share with us
Goat 'Arrested' by Kanpur Police For Not Wearing Mask in UP's Beconganj Area

:27جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا بحران کی وجہ سے اتر پردیش میں پولس و انتظامیہ نے کافی سختی کر رکھی ہے۔ لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے، بغیر ماسک گھر سے باہر نکلنے پر سزا دی جا رہی ہے، اور ہفتہ کے آخری دنوں میں لاک ڈاؤن کے دوران بغیر ضروری کام گھر سے نکلنے والوں پر کارروائی بھی ہو رہی ہے۔ اس درمیان یو پی پولس کا ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کانپور کی پولس نے بیکن گنج علاقہ میں گھوم رہی ایک بکری کو گرفتار کر لیا ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بکری نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اس لیے گرفتار کیا گیا۔

کانپور پولس کی یہ کارروائی جب میڈیا میں سامنے آئی تو لوگ حیرت میں رہ گئے۔ ان کے ذہن میں دو سوال اٹھنے لگے... پہلا سوال تو یہ کہ بکری کو ماسک لگائے جانے کا احکام کب جاری ہوا، اور دوسرا یہ کہ کیا جانور کے ذریعہ بھی کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بہر حال، بتایا جا رہا ہے کہ بیکن گنج پولس بکری کو اٹھا کر جب تھانہ لے گئی اور بکری کے مالک کو پتہ چلا تو وہ بھی تھانہ پہنچا۔ بکری کے مالک نے پولس افسران سے گزارش کی کہ ان کی بکری لوٹا دی جائے۔ پولس نے اس کی گزارش قبول کرتے ہوئے بکری کو تو رہا کر دیا، لیکن ساتھ ہی یہ نصیحت بھی دی کہ وہ جانور کو سڑک پر گھومنے کے لیے نہ چھوڑے۔

اس درمیان انور گنج پولس اسٹیشن کے ایک پولس اہلکار کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کو بغیر ماسک کے دیکھا گیا تھا جس کے ساتھ ایک بکری بھی تھی۔ انھوں نے کہا کہ "جب نوجوان نے پولس کو دیکھا تو وہ بکری کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولس والوں نے پھر بکری کو اٹھایا اور پولس اسٹیشن لے آئے۔ بعد میں بکری اس کے مالک کے حوالے کر دی گئی۔" حالانکہ بکری کو اٹھا کر لانے والے پولس اہلکاروں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ "لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی میں بکری کو گرفتار کیا گیا، اس نے ماسک بھی نہیں پہنا تھا۔" وہ مزید کہتے ہیں کہ "لوگ اب اپنے کتوں کو ماسک پہنانے لگے ہیں تو بکری کو کیوں نہیں۔" حالانکہ کچھ میڈیا ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کافی مذاق بننے کی وجہ سے پولس نے اپنا بیان بدل دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا