English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی یو سی سال دوم کے نتائج کا اعلان کل منگل

share with us

بنگلورو13؍جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن (پی او ای) کل منگل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے کرناٹک کلاس 12 بورڈ کے امتحان کے نتائج کا اعلان کرے گی۔

وزیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم ایس سریش کمار کے مطابق حال ہی میں ہونے والے امتحانات کے نتائج طلباء کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کی شکل میں صبح ساڑھے گیارہ بجے بھیجے جائیں گے۔

6.5 لاکھ سے زائد طلباء نے  پی یو سی سال دوم کے امتحانات دیئے تھے۔ اگرچہ بیشتر مضامین کے امتحانات مارچ میں مکمل ہوچکے تھے، اس لئے طلبہ کو آخری امتحان انگریزی کا  18 جون کو منعقد ہوا تھا ۔ 

یاد رہے کہ اس امتحان کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب قریب تین ماہ انتظار کرنا پڑا تھا۔

ذرائع : وارتا بھارتی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا