English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے اہم وضاحت

share with us

ریاض:07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے ساتھ جلد ہی سعودی عرب سے بیرون ملک پروازیں بھی شروع کردی جائیں گی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ معاملات زیر غور ہیں اور حالات بہتر ہو جائیں گے تو بیرون ملک سفر پر پابندی ختم کردی جائے گی۔

سعودی عرب میں وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق کرونا وائرس سے محفوظ رہتے ہوئے مقررہ ضوابط کے تحت معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں جبکہ اندرون ملک فضائی اور زمینی سفر پر بھی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

مملکت میں 31 مئی سے اندرون ملک پروازوں کو ڈھائی ماہ بعد بحال کردیا گیا تھا، اس موقع پر سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کہنے یا استقبال کرنے والوں کو آنے پر پابندی لگائی تھی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ جہازوں میں سماجی فاصلے کے اصول کے تحت ایک سیٹ خالی چھوڑی جا رہی ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا