English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس کو مذاق سمجھ کر احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑانے والے برازیلی صدر خود کورونا شکار

share with us

برازیلا: 07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)کرونا وائرس کو مذاق سمجھ کر احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑانے والے برازیل کے  صدر وبا سے متاثر ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر جیر بولزونرو نے تصدیق کی کہ وہ کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں کیونکہ اُن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق دو روز قبل ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ اب سے کچھ دیر قبل موصول ہوئی۔

برازیلین صدر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور اب وہ آئسولیشن میں بیٹھ کر ہی سرکاری امور انجام دیں گے۔

برازیل کے صدر نے کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’وائرس کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے میرا خود  کا کوویڈ 19 ٹیسٹ پازیٹیو آگیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ویسے تو میں ٹھیک ہوں، چہل قدمی کرسکتا ہوں مگر طبی ماہرین کے مشورے کے مطابق اب گھر پر ہی رہوں گا‘۔

برازیلین میڈیا کے مطابق چند روز قبل صدر نے احتیاطی تدابیر کے بغیر عوام سے نہ صرف ملاقاتیں کیں تھیں بلکہ اُن سے ہاتھ بھی ملائے تھے۔  جیر بولزونرو اپنے حامیوں میں جاکر کرونا کو بالکل بھول گئے تھے اور اپنا ماسک بھی اتار دیا تھا۔

حامیوں اور عوام سے ملاقات کے بعد برازیلین صدر کو نزلے کی شکایت ہوئی تھی جسے انہوں نے معمولی نزلہ قرار دے کر نظر انداز کردیا تھا۔


یاد رہے کہ برازیل میں کرونا وبا کی شدت بدستور برقرار ہے، اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ کیسز رپورٹ جبکہ 65 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ اگر دنیا بھر کی بات کی جائے تو کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا