English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع اتراکنڑا میں آج کورونا کے 21 معاملات۔ بھٹکل کے نو بھی ہیں شامل۔

share with us

کاروار 05 جولائی 2020 ( فکر وخبر نیوز) اتراکنڑا ضلع میں آج کورونا وائرس کے 21 نئے معاملے سامنے ہیں۔ ادھر کچھ دنوں سے جہاں جہاں پہلے معاملات سامنے آرہے تھے وہیں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے را بطہ میں آنے سے کورونا کا شکار ہونے والی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ 
آج سامنے آنے والے 21 معاملات میں بھٹکل کے 9 ، کمٹہ کے 3 ، کاروار کے 2،یلاپور کا 1، منڈگوڈ کے 3 اور ہلیال کے 3 معاملات شامل ہیں۔
بھٹکل کے نو میں سے 7 معاملات مریض نمبر 17121 کے رابطہ میں آنے والے افراد ہیں۔ مریض نمبر 17017 کے رابطہ میں آئے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ایک شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ کیرلا سے لوٹا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا