English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتراکنڑا میں آج کورونا کے 35 معاملات، بھٹکل کے 16 افراد میں کورونا کی ہوئی تشخیص

share with us

کاروار 04 جولائی 2020(فکر وخبر نیوز) اتراکنڑا ضلع میں آج کورونا کے معاملات میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہوا ہے ۔ آج ضلع بھر سے 35 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں بھٹکل کے 16 ، ہوناور کے 5 یلاپور کے 2 سرسی کے 6 اور انکولہ کے 6 معاملات ہیں۔
بھٹکل کے نو معاملات کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ وجئے واڑہ سے لوٹے تھے۔ تین افراد دبئی سے،تین اترپردیش سے اور ایک ممبئی سے لوٹا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے لگاتار کورونا کے مریضوں میں کمی واقع ہورہی تھی لیکن آج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حالات میں لوگوں کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا