English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں قیامت کی گرمی پڑنے لگی ,درجہ حرارت 45 ڈگری کے پار

share with us

ریاض04 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بڑھ گیا ہے۔ جس کے باعث لوگ زیادہ وقت گھروں پر ہی گزار رہے ہیں۔ البتہ شام کے وقت سڑکوں پر لوگوں کی کافی بڑی گنتی نظر آتی ہے۔ گزشتہ روز بھی سعودی مملکت شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا ۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز کئی علاقوں میں گرم ہوائیں چلتی رہیں۔

اس وقت سعودیہ کے چھ شہروں میں بہت زیادہ گرمی پڑ رہی ہے جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قیصومہ، دمام اور رفحا شامل ہیں۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی رفحا میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا۔ اس کے بعد دمام اور قیصومہ میں بھی خاصی گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی گرمی کی زد میں آئے جہاں پر درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ہو گیا۔

  

البتہ سعودی عرب کے تین شہر ایسے تھے جہاں بہت کم گرمی پڑی، یہ علاقے خمیس مشیط، ابہا اور باحہ تھے۔ باحہ میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ، جبکہ خمیس مشیط اور ابہا میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تک محدود رہا۔جبکہ جدہ سمیت 21شہر ایسے تھے جہاں درجہ حرارت 40 سے 47 سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ ینبع میں نسبتاً کم گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گرمی پڑنے کے ساتھ ہی وزارت محنت و سماجی بہبودنے اعلان کر دیا ہے کہ 15 جون20 20ء سے لے کر 15 ستمبر 2020ء تک کے تین مہینوں میں کسی بھی ملازم سے دوپہر 12 بجے سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک کھلے آسمان تلے مزدوری نہیں کروائی جائے گی کیونکہ ان مہینوں میں شدت کی گرمی پڑتی ہے جس سے ملازمین کی صحت اور زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔وزارت محنت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کامقصد کارکنوں کی جسمانی صحت کی حفاظت اور انہیں لو لگنے سے بچانا ہے۔

اس فیصلے کو لاکھوں ایسے ملازمین نے بہت خوشی کی نظر سے دیکھا ہے جو تعمیراتی شعبے سے منسلک ہونے کے سبب تپتی سڑتی دوپہروں میں کھْلے آسمان تلے کام کرنے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ یہ پابندی ہر سال عائد کی جاتی ہے۔ اور اس پر وزارت محنت کی جانب سے سختی سے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز پر جرمانے بھی عائدکیے جاتے ہیں۔یہ حکم کابینہ کی طرف سے وزارت کو جاری کیا گیا ہے جس کی تکمیل کی خاطر تمام سرکاری اور نجی شعبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا