English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: بیرون ملک سفر کی اجازت کب ملے گی؟

share with us

ریاض:04 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سعودی شہری کو صرف انسانی یا ہنگامی مجبوری پیش آنے کی صورت میں ہی بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کو کرونا وائرس بحران کے دوران انتہائی مجبوری میں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری نئے کرونا وائرس کے بحران اور بین الاقوامی پروازوں پر تا ہدایت ثانی پابندی کے دوران بیرون مملکت صرف ایک صورت میں سفر کرسکتے ہیں کہ اگر کسی کو انسانی یا ہنگامی مجبوری پیش آجائے تو ایسی صورت میں وہ مملکت سے باہر جا سکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مقامی شہری کو ایسی صورت میں مملکت سے باہر جانے کے لیے وزارت داخلہ کو ٹیلی گرام کر کے اجازت حاصل کرنا ہوگی یا وزارت صحت سے 969 پر رابطہ کر کے سفر کی اجازت لینا ہوگی۔

حکام کے مطابق شفر کے خواہشمند شہری کو اپنی درخواست کے ساتھ انسانی اور ہنگامی مسئلے کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات منسلک کرنا پڑیں گی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ صورت میں مبینہ طریقہ کار اپنائے بغیر موجودہ حالات میں کوئی بھی سعودی شہری بیرون ملک نہیں جا سکتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا