English   /   Kannada   /   Nawayathi

بغیر ماسک پہنے بس پر سوار دو مسافروں کو دیگر مسافروں نے بس سے اترنے پر کیا مجبور

share with us

اڈپی یکم جولائی:2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) ساحلی کرناٹکا میں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ، ایسے حالات میں احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہئے۔ اس لئے کہ بے احتیاطی سے بیماری پھیلنے کے اندیشے بڑھ جاتے ہیں۔ زیادہ تر دورانِ سفر احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ ان ایام میں ہمیں اس بات کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ہماری کسی عمل سے کسی کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ بے احتیاطی کے دوران خود کی بھی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی اس سے تکلیف ہوتی ہے۔

اڈپی سے کنداپور جانے والی بس میں بے احتیاطی کا ایک واقعہ کل رات پیش آیا جس میں دو مسافر بغیر ماسک کے بس پر سوار ہوئے جس پر دیگر مسافروں نے اعتراض جتایا ۔ جب کنڈکٹر سے اس کی شکایت کی گئی تو اس نے دونوں سے ماسک پہننے یا پھر بس سے اتر جانے کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے ہنگامہ برپا کردیا اور کنڈکٹر سے بحث کرنے لگے۔ کنڈکٹر سے ہورہی تیکھی بحث کو دیکھتے ہوئے دیگر مسافروں نے زبردستی دونوں کو بس سے اتاردیا۔

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا