English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں 21 جون سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان

share with us

ریاض:18 جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں 21 جون سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا، دیگر عرب ممالک بھی جلد سیاحتی پروگرام شروع کردیں گے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اتوار 21 جون سے سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔

عرب وزرائے سیاحت کے ہنگامی ویڈیو اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحت ایسا شعبہ ہے جس کے کارکنان کی تعداد کل ملازمتوں کا 12 فیصد ہے اور عرب ممالک کی 13 فیصد قومی مجموعی پیداوار سیاحت سے حاصل ہوتی ہے۔

الخطیب نے توجہ دلائی کہ سیاحت کے شعبے میں 80 ملین سے زائد ملازم ہیں، ان سب کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنی ملازمتیں خطرے میں نظر آرہی ہیں۔

الخطیب نے بتایا کہ سعوی عرب ماہ رواں کے آخر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کر لے گا، دیگر عرب ممالک بھی سیاحتی پروگرام شروع کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک نے سیاحتی پروگراموں کا آغاز کردیا ہے، سعودی عرب 21 جون سے سیاحتی شعبہ 24 گھنٹے کے لیے کھول دے گا البتہ مکہ اس سے مستثنٰی ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا