English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا سعودی عرب میں اس بار ریکارڈ گرمی پڑے گی ؟

share with us

جدہ:16 جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی سعودی عرب کا شمار دْنیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ گرمی کے دِنوں میں تو یہاں کی دھرتی آتش فشاں کی طرح سے کھولنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنا اجیرن ہو جاتا ہے۔ تاہم اس بار سعودی مملکت میں پچھلے کئی سالوں کے مقابلے میں زیادہ گرمی پڑنے والی ہے۔ یہ دعویٰ معروف ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
الحصینی کا کہنا ہے کہ اس بار سعودی عرب میں شدید اور ریکارڈ گرمی پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج منگل کے روز سے مملکت میں گرمی کی شدید لہر آئے گی جو بعض علاقوں میں تین روزاور بعض مقامات پر کئی ہفتوں تک جاری رہے گی۔آج کے روز ہی کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

ریاض، قصیم، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آج کے روز درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔

جبکہ شمالی علاقہ جات، تبوک، الجوف، حائل، نجران اور جازان میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ سے 42 تک رہے گا البتہ سعودی عرب کے مقامات طائف اور ابہا کا موسم معتدل رہے گا۔ گزشتہ روز بھی مملکت میں اچھی خاصی گرمی پڑی تھی۔ گرمی پڑنے کے ساتھ ہی وزارت محنت و سماجی بہبودنے اعلان کر دیا ہے کہ 15 جون20 20ء سے لے کر 15 ستمبر 2020ء تک کے تین مہینوں میں کسی بھی ملازم سے دوپہر 12 بجے سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک کھلے آسمان تلے مزدوری نہیں کروائی جائے گی کیونکہ ان مہینوں میں شدت کی گرمی پڑتی ہے جس سے ملازمین کی صحت اور زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
وزارت محنت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کامقصد کارکنوں کی جسمانی صحت کی حفاظت اور انہیں لو لگنے سے بچانا ہے۔ اس فیصلے کو لاکھوں ایسے ملازمین نے بہت خوشی کی نظر سے دیکھا ہے جو تعمیراتی شعبے سے منسلک ہونے کے سبب تپتی سڑتی دوپہروں میں کھْلے آسمان تلے کام کرنے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ یہ پابندی ہر سال عائد کی جاتی ہے۔ اور اس پر وزارت محنت کی جانب سے سختی سے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔
وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز پر جرمانے بھی عائدکیے جاتے ہیں۔یہ حکم کابینہ کی طرف سے وزارت کو جاری کیا گیا ہے جس کی تکمیل کی خاطر تمام سرکاری اور نجی شعبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سعودی عرب کے ان علاقوں پر نافذ نہیں کی جائے گی جہاں موسم معتدل ہوگا اور جن علاقوں میں مذکورہ اوقات کے دوران کارکنان کو کھلے مقامات پر ڈیوٹی دینے میں کسی قسم کا صحت خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔
۔ اگر کسی کمپنی یا آجر کی جانب سے اس حکم نامے کے خلاف ورزی کی جاتی ہے تو اس کی شکایت وزارت کے کسٹمر سروسز لائن 19911 پر کی جا سکتی ہے یا پھر وزارت کی ویب سائٹ (https://rasd.ma3an.gov.sa) پر بھی شکایت کا اندراج ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا