English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران، امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے مبادلے کے لیے تیار ہے

share with us

08 جون2020(فکروخبر/ذرائع)ایرانی  دفترِ خارجہ  کے ترجمان عباس موسوی  کا کہنا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے مبادلے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا سے انٹرویو میں موسوی نے تہران  اورواشنگٹن کےد رمیان قیدیوں کے مبادلے کے حوالے سے بعض بیانات دیے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان عدم اعتماد کی رکاوٹ پائے جانے کا دفاع  کرنے والے موسوی نے بتایا کہ ’’اگر قیدیوں کے نئے تبادلے   کا موقع سامنے آیا تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ میں  قید ایرانیوں کے رہائی پانے کے بعد ہم ان کی وطن واپسی کے متمنی ہیں۔‘‘

ایران اور امریکہ کے مابین محتمل مذاکرات کے لیے تہران  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب فرائض کے خاتمے کا انتظار کرنے کے دعووں کو جواب دینے والے ترجمان نے بتایا کہ انتخابات امریکہ کا ایک اندرونی معاملہ ہے۔ ایران  نے کبھی بھی اس ملک انتخابات کا انتظار نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا