English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آندھرا پردیش سے لوٹی خاتون کا ٹیسٹ نکلا کورونا پازیٹیو

share with us

بھٹکل 05 جون 2020 (فکرو خبر نیوز) شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کے بعد پہلا کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے مخدوم کالونی کے صفا اسٹریٹ کی ایک خاتون میں کورونا وائرس کا مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے گھر کے اطراف کا علاقہ سیل کردیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون ریاست آندھرا پردیش سے لوٹی تھی اور ہوم کورنٹائن میں تھی۔ خاتون کو علاج کے لیے کاروار کے کیمس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا