English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں بھاری بارش کے امکانات : اترکنڑا سمیت ریاست کے آٹھ اضلاع میں ایلو الرٹ جاری

share with us

بنگلورو، 31 مئی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)  ریاست کے متعدد اضلاع میں جمعہ 29 اور 30 ​​مئی بروز ہفتہ کی درمیانی شب میں بھاری بارش  ہوئی۔ اتراکنڑا کے بھٹکل میں کڑک ، گرج اور تیز ہواؤوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ساحلی کرناٹکا کے اضلاع سمیت متعدد اضلاع میں ہوئی بارش کو دیکھتے ہوئے ایلو الرٹ کیا لگایا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست کے ساحلی پٹی اوردیگر ریاستوں میں یکم جون کو بھی  30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں، کڑک ، گرج کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ 

ایلو الرٹ کئے جانے والے اضلاع میں جنوبی کنیرا، اترا کنڑا، اڈوپی، چامراج نگر، چکمنگلورو ، ہاسن، کورگ، میسورو اور شیوموگا شامل ہیں۔ 

بادامی میں 30 مئی کی شام آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ اس کے بچے جو اس واقعے کے دوران اس کے ساتھ تھے وہ کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا۔ رائچور میں ایک مکان گرگیا اور نشیبی علاقے میں 40 سے زائد مکانات میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا