English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس : کرناٹک حکومت نے عوامی مقامات پر تھوکنے پر عائد کی پابندی

share with us

بنگلورو31؍ مئی 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) کرناٹک حکومت نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاست بھر میں عوامی مقامات پر تمباکو اور پان مسالہ کھاکرتھوکنے پر پابندی عائد کردی۔
ایک افسر نے بتایا کہ کرناٹک کے وبائی امراض کے آرڈیننس 2020 کے تحت دیئے گئے اختیارات کے مطابق سیکشن 4 (2) ریاست نے تمباکو اور پان مسالہ کی مصنوعات کے استعمال اور ان کو عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی عائد کردی ہے، تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ 
خلاف ورزی کرنے والوں پر آئی پی سی (انڈین پینل کوڈ) سیکشن 188 ، 268 ، 269 اور 270 کے  تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ خطرناک بیماری کا انفیکشن پھیل جانے کے امکانات کے پیشِ نظر یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 

کرناٹک حکومت پہلے ہی سنگل سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

مرکزی حکومت نے اپریل میں تمام ریاستوں سے کہا تھا کہ کورونا وائرس  کے پیشِ نظر وہ تمباکو کا عام استعمال روکنے کے لئے  اقدامات شروع کرے۔

عالمی ادارہ صحت اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ پہلے ہی وبائی بیماری کے پیش نظر عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ اس فیصلے کا خیرمقدم ان کارکنوں نے کیا تھا جو عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔

ذرائع : نیوز منٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا