English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی سے بھٹکل لوٹنے والوں کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام، 11/ جون کو رأس الخیمہ سے منگلورو کے لئے بھرے گی اڑان، پہلی فرصت میں اپنی سیٹ کرلیں کنفرم

share with us

بھٹکل 30/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد کئی ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بھٹکل اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دبئی میں برسرِ روزگار ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے  وہاں پھنسے ہوئے ہیں اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان ہیں۔ ان حالات میں دبئی میں بھٹکل کے مشہور ومعروف تاجر نہی جنرل ٹریڈنگ کے مالک جناب منیری عتیق الرحمن صاحب نے  چارٹرڈ فلائٹ (خصوصی پرواز) کا بندوبست کرتے ہوئے دبئی میں پھنسے لوگوں کے لیے بھٹکل  واپسی کا انتظام کیا ہے جورأس الخیمہ سے منگلورو کے لئے 11جون کو اڑان بھرے گی۔ 
فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے جناب عتیق الرحمن صاحب منیری نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کے روزگار ختم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پھنسے لوگوں کی پریشانیاں روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ اب حکومت کی جانب سے فلائٹ کا کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ملک لوٹنے والے افراد بھی چاہ کر لوٹ نہیں پارہے ہیں۔ دبئی کے ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ اگر کوئی خصوصی پرواز کا انتظام کرتا ہے تو سفارتخانہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے لئے اتراکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار سے بھی رابطہ کیا جاچکاہے اور انہو ں نے بھی بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس لئے بھٹکل اور آس پاس کے وہ افراد جو اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں وہ پہلی فرصت میں نیچے دئے گئے نمبرات پر رابطہ کریں اور سیٹ کنفرم کرلیں۔ دبئی سے رأس الخیمہ کے لئے خصوصی بس اور اسی طرح منگلورو سے بھٹکل کے لئے بھی خصوصی سواری کا انتظام کیا جائے گا۔جانے والوں سے ہوائی جہاز اور کورنٹائن کے لئے مناسب کرایہ وصول کیا جائے گا۔  
جناب عتیق الرحمن منیری نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بھٹکل والوں کے لئے پریشانیوں کا سامنا اس وجہ سے بھی کرناپڑرہا ہے کہ دبئی میں وہ روزگار نہ ہونے سے پریشان ہیں اور ان کے آبائی وطن میں بھی کورونا کا مرض پھیلا ہوا ہے اور وہاں جانے کے بعد کورنٹائن کرنا ضروری اور لازمی ہے۔ مزید بتایا کہ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ بھٹکل وآس پاس کے کچھ نوجوان وژٹ ویزا پر دبئی آئے ہوئے تھے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں اور گھر لوٹنے کے لئے کوئی صورت انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ خصوصی پرواز کا انتظام کرکے انہیں گھر لوٹنے کی کوئی صورت نکالی جائے۔ انہوں نے دبئی سے بھٹکل اور آس پاس کے ان لوگوں سے جو بھٹکل واپس جانا چاہتے ہیں پہلی فرصت میں ذمہ داروں سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے اس لئے کہ ہوائی جہاز میں صرف 175 سٹییں دستیاب ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ جو پہلے بکنگ کرے گا انہیں ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے آگے بتایا کہ بھٹکل کے کئی لوگ ان کے رابطے میں ہیں اور میں اور جناب ارشد محتشم برابر ڈپٹی کمشنر کے رابطہ میں رہ کر ان سے کورنٹائن کیے جانے کی مکمل تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ امید ہے کہ یہاں سے جانے والوں کو بھٹکل میں ہی کورنٹائن کئے جانے کی سہولیات مہیا کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ 

خاص بات یہ ہے کہ اس کی خبر کے منظر عام پر آتے ہی کئی لوگوں نے اس کام کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں اور امید کہ سبھوں کے تعاون سے جلد ہی یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ 

رابطہ نمبر 

جیلانی محتشم:  0505584203

رحمت اللہ راہی: 0505643432 

  شہریار خطیب :  0505560640 

 یاسر  قاسمجی:  0506251833 

  آفاق نائطے : 0505845537

مزیدتفصیلات یا پاسپورٹ کاپی وغیرہ اس ای میل پتہ پر روانہ کی جاسکتی ہے:

 ngtairline@hotmail.com

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا