English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورنٹائن سینٹر میں چودہ روز گذرنے کے بعد خاتون کی رپورٹ آئی کورونا مثبت 

share with us

کنداپور 30/ مئی 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) ممبئی سے پندرہ روز قبل لوٹنے والی ایک خاتون کی رپورٹ کورونا مثبت آنے سے پورے علاقہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کوٹاٹو گرام پنچایت حدود میں بیری کیرے نامی علاقہ میں رہائش پذیر ہے جہاں سے اسے اب اڈپی کوویڈ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ تعلقہ افسران کی ایک ٹیم نے مذکورہ مقام پر پہنچ کر گھر کے آس پاس کے علاقہ کو سیل کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس کے آس پاس موجود دس گھروں کے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ پنچایت کے پی ڈی او نے ضروری اشیاء کی فراہم کے لئے ہدایات جاری کردیں ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ممبئی سے لوٹنے کے بعد چودہ روز قبل اس خاتون کا سیواپ حاصل کرلیا گیا تھا اور اسے حکومتی کورنٹائن مرکز میں رکھا گیا تھا۔ جب چودہ روز تک اس کی رپورٹ نہیں آئی تو اسے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ جمعرات کو گھر آکر خاتون نے ایک رات گذاری او رجمعہ کی صبح ہی خاتون کو اڈپی کوویڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس کے ایک بیٹے کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ 
اس کے علاوہ تعلقہ کے کوڈی، بسرور، نیرلا کٹے اور ہلناڈو کو بی سیل کردیا گیا ہے۔ یہاں سے بھی کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد متعلقہ افرا د کے گھروں سے دو سو میٹر کی دوری تک سیل ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا